( उर्दू माध्यमासाठी अभ्यासमाला भाग -७९)
दिनांक ०१.०७.२०२०
بتاریخ ۱ جولائی ٢٠٢٠....بروز بدھ
مدارس بند۔۔۔۔مگر تعلیم جاری ہے۔(تعیلمی سلسلہ۔79)
آداب عزیز طلبہ
گھر میں رہ کر آپ، سب کا خیال رکھ رہے ہیں ناں؟؟
کووڈ -۱۹ کےان دشوار حالات میں مجھے یقین ہے کہ آپ سبھی اپنے گھروں میں محفوظ رہ کر اس کرونا وائرس کا صفایا کر ہی لیں گے۔۔
ریاست مہاراشٹر کی وزیرِ تعلیم محترمہ ورشا گائیکواڈ کی ترغیب سے راجیہ شیکشنک سنشودھن و پرشکشن پریشد،مہاراشٹر ،پونے کی جانب سے شروع کیا گیا ہے مختلف تعلیمی و تعلیم وتدریس سےمربوط سرگرمیوں کا سلسلہ۔۔۔۔
جماعت اوّل تا دہم کے تمام طلبہ ان سرگرمیوں کو عملی طور پر انجام دیں اور لطف اندوز ہوں۔۔
آج،آپ کو اس تعلیمی سلسلے میں کورونا یودھا * نامی نئی لنک دی جارہی ہے۔اس لنک پر ٹچ کرنے کے بعد آپ کو اپنا نام انگلش میں ٹائپ کرنا ہے،لڑکی یا لڑکا میں سے ایک متبادل کو چننا ہوگا۔۔اس کے بعد Direct Download کو، ٹچ کے ذریعے منتخب کرنے پر *کورونا یودھا نامی آپ کے نام کی شمولیت والی ایک کتاب آپ کے موبائل میں پی ڈی ایف کی صورت میں ڈاؤن لوڈ ہوگی،جس میں کورونا کے خلاف کی جانے والی جنگ میں بحیثیت ایک یودھا آپ کی کہانی ہوگی۔
پھر لطف اندوز ہوں کورونا یودھا اس کتاب سے۔۔
اس کے ساتھ ہی جماعت پنجم و ہشتم اسکالر شپ،دہم کا تعلیمی سلسلہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ آج سے پرتھم تنظیم کے تعاون سے مس کال دیں،کہانی سنیں یہ سہولت بھی دستیاب کی جارہی ہے۔اس کے لئے آپ کو انٹرنیٹ سہولت والے فون کی ضرورت نہیں۔ آپ سادے فون کے ذریعے بھی اس سہولت سے فیض یاب ہوسکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو دیے جارہے موبائل نمبر پر ایک مس کال دینی ہوگی اس کے بعد آپ کو ایک فون آئے گا،،اس پر ہندی زبان چنننے کے لئے 2 دبائیں،،۔پھر پانچ سال سے کم عمر والے بچوں کے لئے کہانی" 1" اور پانچ سال سے زیادہ عمر والے بچوں کے لئے کہانی سننے کے لئے" 2" دبائیں اور کہانی کا لطف اٹھائیں۔
موجودہ لاک ڈاؤن(بند) کے زمانے میں آپ کا تعلیمی سلسلہ منقطع نہ ہو اس کے لئے ہم ہر دن آپ کے لئے آن لائن تعلیم وتدریس کے نت نئی سرگرمیاں لارہے ہیں۔
اس کے لئے آپ کو آپ کے موبائل فون میں دکشا ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔۔ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دی گئی لنک پر ٹچ کریں۔۔.
کورونا یودھا
مس کال دیں،کہانی سنیں
اس نمبر پر مس کال کریں اور کہانی سنیں
08033094243
تعلیمی کیلنڈر
فنی تعلیم/کرافٹ/اردو
نو کا چکّر
انگلش اسپوکن
One at a Time_Page no. 7,8_Part 2
جماعت اوّل
الف کا جوڑ
جماعت دوّم
کہنا بڑوں کا مانو
ہنستے کھیلتے سائنس سیکھو/آسان مشاہدے
BLOW BALLOON WITH BOTTLE
اب کچرا نہیں/ماحول کا تحفظ/جغرافیہ
گلوب نقشے اور علاقائی سیر
جماعت دہم تعلیمی سلسلہ
مضمون: جغرافیہ
جانداروں میں حیاتی افعال حصہ 2
اسکالرشپ پیپر کی تیاری جماعت پنجم
اسکالرشپ پیپر کی تیاری جماعت ہشتم
Stay Home Stay Safe
آپکا
دنکر پاٹل
ڈائریکٹر
راجیہ شيكشنک سنشودھن و پرشکشن پریشد مہاراشٹر پونے
No comments:
Post a Comment